ویب ڈیسک:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرغی کا گوشت 4روپے کلو سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت 591 روپے کلو ہو گئی ہے۔لاہور میں مرغی کے نرخ کئی روز سے مستحکم رہے جن میں آج کمی ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کے نرخ بھی 3روپے کم ہو گئے ہیں۔
زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 394 روپے اور پرچون ریٹ 408 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی فی درجن قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی قیمت 239 روپے کی سطح پر برقرارہے۔