ایاز رانا: مسلسل تین دن کی مندی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 515 پوائنٹس کا اضافہ ریکاررڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزارسے زائد پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
واضح رہے مسلسل تین دن تک سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی جس کے باعث انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی ہوئی اور سرمایہ کاروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گر گئی ہے ، 7 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔