فیروزپورروڈپربائیکر لین،نئی مشکل کھڑی ہو گئی

30 Jan, 2025 | 11:43 AM

دورِ نایاب: فیروزپورروڈپربائیکر لین کوفعال کرنےسے قبل ہی ٹریفک کےمسائل بڑھنےلگے،بعض مقامات پر10سے12فٹ بائیکرلین بننےسےفیروزپورروڈتنگ ہوگئی۔
  تفصیلات کے مطابق بائیکر لین کوفعال کرنےسے قبل ہی ٹریفک کےمسائل بڑھنےلگے، بائیکرلین کےباعث پیک آورز میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے لگی،زیرتعمیربائیکرلین کی وجہ سےٹریفک چیلنجز سےنمٹنےکیلئےاضافی وارڈنزتعینات کر دیئے گئے۔

مختلف مقامات پرلازمی روڈکٹس سےبائیک لین میں مسلسل موٹرسائیکلوں کومحدودرکھناچیلنج ہوگا،قذافی،سپورٹس کمپلیکس،گلاب دیوی،ماڈل ٹاؤن،چلڈرن ہسپتال ودیگرمقامات پرکٹ دیئےگئے،بائیکرلین پرچلنےوالی ٹریفک کوکٹ کےمقام پرروکنایادوبارہ بائیکرلین میں داخل کرناایک چیلنج ہوگا،شہریوں کوبائیکرلین میں لازمی حدتک محدودرکھنااورمین فیروزپورروڈاستعمال کرنےسےروکناچیلنج ہوگا۔

  چیف انجنیئر ایل ڈی اے نے بتایا کہ ٹریفک ایشوزکاحل بائیکرلین  کی کامیابی پرمنحصر ہوگا ،ٹریفک چلنےکےبعدآنے والےایشوزکولازم حل کیاجائےگا ۔

مزیدخبریں