ویب ڈیسک: سعودی خاتون گھوڑے پرسوار ہو کر خریداری کرنے اسٹور پہنچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں خاتون گُھڑ سوار کو گھوڑے پر بیٹھے اسٹور میں اپنی من پسند اشیاء کی خریداری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون مشہور سعودی گھڑ سوار شاہد الشمری ہیں جو گھوڑے پر سوار ہو کر فارمیسی پہنچ گئیں،انہوں نے گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے ہی فارمیسی کا دورہ کیا، شیلف پر رکھی مصنوعات میں سے اپنی پسند کی اشیاء خریدیں۔
شاہد الشمری سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور باقاعدگی سے اپنی گھڑ سواری کی صلاحیتوں کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین شاہد الشمری کوسعودی خواتین کے لیے رول ماڈل کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو روایتی طور پر مردوں کے زیر تسلط شعبوں میں رکاوٹوں کو عبور کر رہی ہیں۔