ویب ڈیسک: امریکا میں واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایئر لائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارے سے ٹکرانے والا بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔
امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں تقریباً 60 مسافر سوار تھے جن میں سے 18 کی لاشیں پوٹومیک دریا سےنکال لی گئی ہیں۔
امریکن ایئر لائنز کی پرواز یو ایل 5432 کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی۔حادثے کے بعد ریگن نیشنل ایئر پورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں ۔