بار بار بھاری جرمانہ ادا کرنے سے بہتر ہے، ہیلمٹ کا استعمال کیجئے:ایڈیشنل آئی جی ٹریفک

30 Jan, 2025 | 09:54 AM

علی ساہی:صوبہ بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کے مطابق  تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز ہیلمٹ پر سختی سے عمل درامد کروائیں۔رواں ماہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوالوں کو 9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے پر لاہوریوں کو رواں ماہ 16 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری  کیے گئے۔صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد ہے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے واضح کیا کہ صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پربلا تفریق کارروائیاں جاری رہیںگی،بار بار بھاری جرمانہ ادا کرنے سے بہتر ہیں آپ ہیلمٹ کا استعمال کیجیے ۔ہیلمٹ حادثہ کی صورت میں سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔محفوظ سفر کے لیے ہیلمٹ کا استعمال اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کیجئے۔

مزیدخبریں