ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی

بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  محکمہ موسمیات نے 31جنوری سے یکم فروری کے درمیان بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ باغوں کے شہر لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

کراچی میں اس وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور موسم سرد اور مرطوب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، شہر میں سردی کی شدت میں کمی آئی ہے ,رات میں خنکی جبکہ دن میں گرمی کی توقع ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ سے آج صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔ شہر  کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ  ریکارڈ   کیا گیاہے ، زیادہ درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ  تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شمال مشرق سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔دوسری طرف، کراچی کا فضائی معیار بدستور خراب ہے۔ اے کیو آئی کے مطابق، کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سترویں نمبر پر موجود ہے،جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آٹھویں نمبر پر ہے۔ شہر کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 134 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جنوری سے یکم فروری کے درمیان بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، بارش کی وجہ سے ٹھنڈک میں اضافہ ہوگا ۔مری، گلیات اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور بر فبا ری کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام، شانگلہ، بونیر، سوات، باجوڑ، خیبر، کو ہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

 سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پشیگوئی ہے، دیر، چترال، کو ہستان، ما نسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر اورسوات میں ہلکی بارش اور پہاڑو ں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہلکی بر فبا ری ہو سکتی ۔

اسی طرح راولپنڈی، اٹک ،جہلم،چکوال ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ دن کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں سرد رہے گا ۔

ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔