ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی اے ایل ایل بی کے حامل خواہشمند طلباء کیلئے خوشخبری

بی اے ایل ایل بی کے حامل خواہشمند طلباء کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ بار میں بی اے ایل ایل بی کے حامل اور وکالت کے خواہشمند طلباء کے لیے بار ووکیشنل کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے، کورس کے تحت آج تین اہم لیکچرز کا اہتمام کیا گیا ہے جو کہ لاہور ہائیکورٹ بار کے کراچی شہداء ہال میں دیے جائیں گے۔

پہلا لیکچر کیسوں کی فائلنگ اور متفرق کام سے متعلق ہوگا، جسے سینئر ایکسٹرا جوڈیشل کوآرڈینیٹر تسلیم عابد بھٹی صبح 11 سے 12 بجے تک دیں گے۔ دوسرا لیکچر معاہدے کا مسودہ تیار کرنے اور اس کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہوگا، جسے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ امر سعید شیخ دوپہر 12 سے ڈیڑھ بجے تک دیں گے۔

 تیسرا اور آخری لیکچر سمری ٹرائل سے متعلق ہوگا، جسے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سکندر ذوالقرنین ڈیڑھ سے 3 بجے تک دیں گے۔

اس بار ووکیشنل کورس میں 200 سے زائد طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ْ