زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر گرگئی

30 Jan, 2025 | 09:21 AM

اشرف خان: معاشی بہتری کی توقعات اور ریگولیٹر کی خریداری سرگرمیاں رکنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک بار پھر  ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔

 انٹربینک مارکیٹ میں طلب گھٹنے سے کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 278روپے 66پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

 اس دوران سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 278روپے 87پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09پیسے کی کمی سے 280روپے 82پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 4 پیسے مہنگا ہوگیا، روپیہ ایک پیسے اور بنگلہ دیشی ٹکا 11 پویشہ سستے ہوگئے۔

 عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال 4 پیسے مہنگا ہوکر 74.31  روپے پر آگیا۔  بھارتی روپے کے مقابلے میں ریال ایک پیسہ کمی سے 23.07 روپے پر آگیا، بنگلہ دیشی ٹکے کا نرخ بھی 11 پویشہ کمی سے 32.42 ٹکے پر پہنچ گیا۔ سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن سینٹرز کے مطابق بدھ 29 جنوری 2025ء کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ اور ٹرانزیکشن فیس یہ رہیں۔

 پاکستان

 فوری (بینک الجزیرہ): 73 روپے 60 پیسے ، فیس: 7 ریال،  ایس ٹی سی پے: 73 ریال 45 پیسے ، فیس: 0 ریال،  تحویل الراجحی(الراجحی بینک): 73 روپے 36 پیسے، فیس: 13.80 ریال،  ویسٹرن یونین: 73 روپے 82  پیسے، فیس: 5.75 ریال،  منی گرام : 73 روپے 36 پیسے، فیس: 14.95 ریال،  انجاز(بینک البلاد) : 73 روپے 43 پیسے، فیس: 17.25 ریال۔

 بھارت

 فوری (بینک الجزیرہ): 22 روپے 82 پیسے ، فیس: 10 ریال،  ایس ٹی سی پے: 22 روپے62 پیسے، فیس: 17.25 ریال،  تحویل الراجحی(الراجحی بینک): 22 روپے68 پیسے، فیس: 13.80 ریال،  ویسٹرن یونین (ارسال): 22 روپے75 پیسے، فیس: 0 ریال، منی گرام : 22 روپے54 پیسے، فیس: 14.95 ریال،  انجاز بینک(بینک البلاد): 22 روپے57 پیسے ، فیس: 17.25 ریال۔

 بنگلہ دیش

 فوری (بینک الجزیرہ) 32 ٹکا08 پویشہ، فیس: 10 ریال،  ایس ٹی سی پے: 31 ٹکا 92 پویشہ، فیس: 17.25 ریال،  تحویل الراجحی (الراجحی بینک): 31 ٹکا 96 پویشہ ، فیس: 13.80 ریال،  ویسٹرن یونین (ارسال): 31 ٹکا 93 پویشہ، فیس: 5.75 ریال،  منی گرام :31 ٹکا 68 پویشہ ، فیس: 14.95 ریال،  انجاز بینک(بینک البلاد) 31 ٹکا 62 پویشہ، فیس: 17.25 ریال ۔

مزیدخبریں