بھارتی شخص کی چلتی ٹرین کے سامنے آکر خودکشی

30 Jan, 2024 | 09:19 PM

ویب ڈیسک: بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں 30 سالہ شخص نے آئی این اے میٹرو اسٹیشن پر چلتی ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی۔

افسوسناک واقعہ دو روز قبل پیش آیا جب اجیتیش سنگھ نامی شخص چلتی ٹرین کے آگے کود گیا اس دوران اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں اجیتیش کی خودکشی کے مناظر ریکارڈ ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دیا۔

بھارتی پولیس کے سینئر افسرکا کہنا تھا کہ خودکشی کرنے والے اجیتیش سنگھ کی شناخت ان کے موبائل فون پر آئی کال کے ذریعے ہوئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اجیتیش کی خودکشی کی وجہ کا پتہ تاحال نہیں چل سکا، اس حوالے سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ ڈی ایم آر سی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس واقعہ کی وجہ سے میٹرو سروس تقریبا 15سے 20 منٹ تک متاثر رہی۔

مزیدخبریں