ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی اقتصادی ترقی سست رہے گی، آئی ایم ایف کی پیشینگوئی

>conomic grownth in pakistan, slow growth, IMF world economy outlook, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک  آوٹ لک اپ ڈیٹ جاری کردیا ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان میں مقاشی ترقی کی رفتار سست رہنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ 

آئی ایم ایف کےورلڈ اکنامک  آوٹ لک اپ ڈیٹ میں پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار میں سست روی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق  رواں مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2فیصد رہنےکا تخمینہ ہے۔ا کتوبر2023 میں 2.5 فیصد معاشی گروتھ کا تخمینہ لگایا تھا۔ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نموکا ہدف 3.5  فیصد مقرر کر رکھا ہے۔

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آوٹ لک اپ ڈیٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں معاشی شرح نمو بڑھ کر3.5 فیصد تک ہونے کا تخمینہ ہے۔