ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نمونیا کے مرض میں مبتلا مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے

 نمونیا کے مرض میں مبتلا مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب بھر میں نمونیا تیزی سے پھیل گیا،لاہور میں نمونیا کے مرض میں مبتلا مزید 2 بچے جان کی بازی ہار گئے ۔گزشتہ ایک ماہ میں 56 ماؤں کی گود اجڑ چکی جبکہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 202نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔

سردی کی شدت کم ہونے کے باوجود نمونیا کے کے کیسز تھم نہ سکیں۔ لاہور کے ہسپتال سے نمونیا میں مبتلا مزید 2 بچے جان کی بازی ہر گئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں نمونیا میں مبتلا 202نئے مریض سامنےآئےہیں جبکہ پنجاب بھر میں نمونیا سے 14بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور  872 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 رواں برس میں اب تک لاہور میں نمونیا سے 56بچوں کی زندگی کے چراغ بجھے اور  2903 بچے نمونیاکاشکار ہوئے ہیں۔ پنجاب بھر میں رواں برس نمونیا سے 275 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 16203بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں ۔