وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کو اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت کا اضافی چارج بھی مل گیا

30 Jan, 2024 | 07:50 PM

وقاص عظیم: نگراں وفاقی وزیر  داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کو اوورسیز  پاکستانیوں کی وزارت کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔

گوہر اعجاز کے پاس وزارت داخلہ، تجارت و صنعت کا قلم دان بھی رہے گا ۔گوہر اعجاز کے پاس سرمایہ کاری بورڈ کا چارج بھی ہے ۔

کابینہ ڈویژن نے وزارت اوور سیز پاکستانیز کا چارج ڈاکٹر گوہر اعجاز کو دینے  کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں