وقاص عظیم: نگراں وفاقی وزیر داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز کو اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔
گوہر اعجاز کے پاس وزارت داخلہ، تجارت و صنعت کا قلم دان بھی رہے گا ۔گوہر اعجاز کے پاس سرمایہ کاری بورڈ کا چارج بھی ہے ۔
کابینہ ڈویژن نے وزارت اوور سیز پاکستانیز کا چارج ڈاکٹر گوہر اعجاز کو دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔