شاہ محمود قریشی کی سزا کے بعد مخدوم زادہ زین قریشی ان کی جگہ الیکشن لڑیں گے 

30 Jan, 2024 | 07:39 PM

ویب ڈیسک: شاھ محمود قریشی کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد  سابق ایم پی اے مخدوم زادہ زین قریشی این اے 214 تھرپارکر پر الیکشن لڑیں گے۔ 

سابق ایم این اے لال مالھی کا کہنا ہے کہ اب مخدوم شاہ محمود تھرپارکر سے الیکشن نہیں لڑیں گے ، شاہ محمود کے خلاف فیصلے کے بعد ایسے فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب زین قریشی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی این اے 214 تھرپارکر سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔ عدالت کی جانب سے سائفر کیس میں 10 سال قید کی سزا کے بعد وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔ 

مزیدخبریں