ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہن نے جعلی دستاویزات پر سرکاری نوکری حاصل کرنے پر بھائی کو جیل بھجوا دیا

بہن نے جعلی دستاویزات پر سرکاری نوکری حاصل کرنے پر بھائی کو جیل بھجوا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بہن نے جعلی دستاویزات پر سرکاری نوکری حاصل کرنے پر بھائی کو جیل بھجوا دیا۔

کراچی میں اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی اسناد پر سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی اسناد پر پولیس اہلکار بھرتی ہونے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ عدالت نے ملزم پولیس اہلکار خدا بخش کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے مجرم کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

 پراسیکیوشن کے مطابق ملزم خدا بخش میٹرک کے جعلی سرٹیفکیٹ پر پولیس کے ضلع ایسٹ کراچی میں بھرتی ہوا تھا۔ ملزم نے سرکاری ملازمت کے لیے میٹرک کا جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرایا جبکہ ملزم خدا بخش 8 ویں پاس ہے۔ملزم کے خلاف اس کی بہن نے اینٹی کرپشن میں شکایت درج کرائی تھی۔


 

Ansa Awais

Content Writer