کسی کو سزا ہو تو دکھ ہوتا ہے لیکن یہ کام ہونا نہیں چاہیے تھا، جہانگیر ترین

30 Jan, 2024 | 04:57 PM

ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ سائفرکیس کا ٹرائل ہوا تھا اب سزا ہوئی ہے،یہ جج کا فیصلہ ہے، اس کا احترام کرنا چاہئے۔

 جہانگیر ترین نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں ملنے والی سزا پر کہا ہے کہ کسی کو سزا ہو تو دکھ ہوتا ہے لیکن یہ کام ہونا نہیں چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ہوا ہے قانون کے مطابق ہوا ہے اللہ ہدایت دے، کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنا چاہیے، افسوس ہے مگر اب جو کیا وہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں