ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز کیجانب سے غیر معیاری سیرپ بنانے والی کمپنیوں کیخلاف ایکشن

محکمہ ایکسائز کیجانب سے غیر معیاری سیرپ بنانے والی کمپنیوں کیخلاف ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ادویات میں غیر معیاری ایتھانول کے استعمال کا انکشاف، ڈی جی ایکسائزمحمدعلی نےغیر معیاری کیمیکل کی سپلائی کانوٹس لے لیا۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سےکھانسی کے 9غیرمعیاری سیرپ بنانے والی4کمپنیوں کی نشاندہی کے بعد اب ان کمپنیوں کیخلاف ایکسائزایکشن کافیصلہ،پنجاب بھر میں ادویات بنانے والی کمپنیزکےمتعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا گیا،ڈی جی ایکسائزمحمدعلی نےغیر معیاری ایتھانول کی سپلائی کانوٹس لیتے ہوئے  پنجاب بھر میں ادویات بنانے والی کمپنیزکےمتعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا گیا، ریکارڈ کی جانچ پڑتال کےبعدغیر معیاری ایتھانول بنانے والی کمپنیزکےخلاف تادیبی کاروائی کی جائےگی۔ 

  ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق چاروں کمپنیوں کے تیارکردہ 9ادویات میں غیر ایتھانول کا استعمال پایا گیا گیا تھا،پہلے بھی غیر معیاری ادویات کی وجہ سے ہلاکتیں ہوچکی ہیں، سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور چیف ڈرگ کنٹرولرپنجاب کوریکارڈ کی فراہمی کےلئے مراسلہ بھجوادیا۔