اویس کیانی:کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر ،تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی5.62 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دیدی، بجلی صارفین پر49ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا ،نیپرانےنومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی4.13 روپےفی یونٹ مہنگی کی تھی۔
الیکشن سے قبل شہری بجلی کی قیمت بڑےاضافےکیلئے ہوجائیں تیار، نیپرا بجلی5.62 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پرکل سماعت کرے گا ،سی پی پی اے نےبجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرامیں درخواست دائرکررکھی ہے ،اضافہ دسمبر2023کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، من و عن اضافےکا بجلی صارفین پر49ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا ،نیپرانےنومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی4.13 روپےفی یونٹ مہنگی کی تھی۔
حکومتی گائیڈلائنز کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا۔