اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں پر روڈ میپ جاری کردیا

30 Jan, 2024 | 04:12 PM

اشرف خان: اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں پر روڈ میپ جاری کردیا۔ 
اسٹیٹ بینک  کے مطابق تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن اور اجراء پر کام کا آغاز کردیا ہے۔ مرکزی بینک 15 سے 20 سال میں نئے کرنسی نوٹ جاری کرتے ہیں۔ نئے کرنسی نوٹ کا اجراء ٹیکنالوجیکل بدلاؤ اور سیکیورٹی فیچر کو بڑھایا جاتا ہے۔

 اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لئے آرٹ مقابلہ منعقد کرایا جائے گا۔ مقامی آرٹسٹ، ڈیزائنرز اور طالب علم اپنے ڈیزائن 11 مارچ 2024 تک ارسال کریں گے۔  مقابلے میں ہر مالیت کے تین بہترین منتخب کئے گئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کو انعام دیئے جائیں گے۔  آرٹ مقابلےکی مکمل معلومات کا ویب لنک فراہم کیا گیا ہے۔ مقابلے میں منتخب کئے گئے ڈیزائن کو پروفیشنل بینک نوٹ ڈیزائنرز کی مدد سے آخری شکل دی جائے گی۔ حکومت پاکستان کی منظوری کے لئے سات مالیت کے ڈیزائن ارسال کئے جائیں گے۔

 نئے نوٹوں کے اجراء میں عموما 2 سے 3 سال دکار ہوتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک 2 سال میں نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کرنسی نوٹ کے موجودہ سیریز نئے نوٹوں کے ساتھ جاری رہے گی۔ نئے نوٹوں کی وافر سپلائی کے بعد پرآنے نوٹوں کی سرکولیشن کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں