وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 5 بڑے شہروں کے کیمرے سیف سٹی سے منسلک

30 Jan, 2024 | 02:45 PM

Imran Fayyaz

 (علی رامے ) جدید ٹیکنالوجی میں پنجاب ایک قدم اور آگے5 بڑے شہروں کی مانیٹرنگ لاہور سے بھی ہوسکے گی، وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر 5 شہروں کے سی سی ٹی وی کیمروں کو پنجاب سیف سٹیز کے ساتھ منسلک کردیا گیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر قربان لائنز کا دورہ کیا، لسیف سٹیز کی ویڈیو وال سے راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں لگائے گئے کیمروں کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔

 وزیراعلیٰ نے تجرباتی طور پر تینوں اضلاع کے 200 سے زائد کیمروں کی لائیو مانیٹرنگ کا مشاہدہ کیا، سیف سٹی وال پر چلڈرن ہسپتال لاہور کے کیمروں، قصور اور ننکانہ صاحب میں نصب کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے جدید نظام کا معائنہ کیا۔

 وزیراعلیٰ نے سیف سٹی کے متعارف کردہ سینٹر لائیزڈ وائرلیس موبائل سسٹم کا بھی جائزہ لیا، جدید سسٹم سے پنجاب بھر میں تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی لائیو لوکیشن دیکھی جا سکتی ہے، پنجاب بھر میں موجود پولیس افسران ایپ کے ذریعے ویڈیو سرویلنس اور ویڈیو کانفرنس کر سکیں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب  کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار  پنجاب کے 21 اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے، اُنہوں نے بتایا کہ راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سیف سٹی منصوبوں کا افتتاح چند روز میں کیا جائے گا۔

 محسن نقوی  نے کہا کہ سب کی محنت سے یہ منصوبہ آج مکمل ہو گیا،چند ماہ پہلے ڈینٹل ہسپتال کا دورہ کیا تو دیکھ کر بہت افسوس ہوا تھا ،اب جو بھی ڈینٹل ہسپتال آئے گا وہ مطمئن ہو کر جائے گا،ہماری کوشش تھی کہ ہم سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائیں،اگلے 5سے 6دن میں ہسپتالوں کی ری ویمپنگ مکمل ہو جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ  میو ہسپتال میں ری ویمپنگ کا کام مکمل ہو گیا ،مناواں کینسر ہسپتال میں بھی کام مکمل ہو گیا ہے ،بند روڈ والا منصوبہ بھی 5فروری کو کھولنے کی کوشش کرینگے۔

 منصوبے کے تحت راولپنڈی میں 1886 کیمرے، گوجرانوالہ میں 1685 اور فیصل آباد میں 1430 کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب اور ایم ڈی سیف سٹی نے بھی اس موقع پر جاری منصوبوں پر پیش رفت بارے بریفنگ دی۔

 اُن کی جانب سے جرائم کے حوالے سے خفیہ اطلاع دینے کیلئے متعارف کروائی گئی کرائم سٹاپرز سروس کے بارے  میں بریفنگ دی گئی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے ہیلمٹ کے بغیر سفر کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کا تعین کر رہے ہیں۔ 

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایم ڈی سیف سٹی محمد احسن یونس اور متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں