ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائفر کیس فیصلہ:کارکن اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں،بیرسٹر گوہر

سائفر کیس فیصلہ:کارکن اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں،بیرسٹر گوہر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : سائفر کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزاسنائے جانے پر بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے،ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا،کارکن اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ بنیادی حق سے محروم کیا جائے تو فیصلہ کیا آنا ہے دنیا کو معلوم ہے،سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 10،10سا ل قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ۔

 خیال رہے کہ سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 10،10سا ل قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer