جدہ سےکراچی کی پرواز میں مسافر انتقال کرگیا، جہاز کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

30 Jan, 2024 | 12:57 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: جدہ سے کراچی کی نجی ائیر لائن کی پرواز کو میڈیکل ایمرجنسی کی بنا پر ہنگامی طور پر ریاض میں اتار لیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی اے 171 نے دوپہر 12:39 پر کراچی ائیرپورٹ پہنچنا تھا، پرواز صبح 6:45  پر کراچی کیلئے روانہ ہوئی، روانگی کے ایک گھنٹے بعد سعودیہ کی فضائی حدود میں طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے ریاض میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اپیل کی جس پر اے ٹی سی ریاض کی جانب سے پائلٹ کو فوری طور پر ریاض میں لینڈنگ کی ہدایت کی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ ائیر بس اے 320 طیارہ مقامی وقت 8:30 بجے ریاض لینڈ کیا جس میں موجود مسافر کو میڈیکل ٹیم نے معائنے کے بعد مردہ قرار دیا۔

مزیدخبریں