یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں کتنے اضافہ کا امکان؟ بڑی خبر آ گئی   

30 Jan, 2024 | 10:43 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کےلئے بری خبر آ گئی،عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث یکم فروری سے پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت یکم اکتوبر سے پی او ایل کی قیمتوں کی اپنی آخری ایڈجسٹمنٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں 7.85 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2.06 روپے فی لیٹر اضافہ کرسکتی ہے،اگلے مہینے کے پہلے 15 دن میں قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے دائمی حملے اور تجارتی جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بتائی جارہی ہے۔

   بین الاقوامی منڈیوں نے بحری جہازوں پر حملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،بین الاقوامی مارکیٹ میں موٹر پیٹرول 16 جنوری 2024 سے 6 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل کی قیمت 3.7 ڈالر تک پہنچ گئی کیونکہ بین الاقوامی کمپنیوں نے موٹر اسپرٹ پر اپنے پریمیم میں اضافہ کیا ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہونے پر پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی تجویز  دی گئی ہے، ایک لیٹر پیٹرول 10 روپے جبکہ ایک لیٹر ڈیزل ساڈھے6روپے مہنگا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔

  ذرائع انڈسٹری کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سے 6 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز  دی گئی،دو ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل 6.50 فیصد مہنگا ہوگیا،دو ہفتوں میں لندن برینٹ ائل 78.29 ڈالر سے بڑھ کر 83.35 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا،دو ہفتوں میں امریکی خام تیل 73.25 ڈالر سے بڑھ کر 78.40 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 31 جنوری 2024 کی رات ہوگا ۔

مزیدخبریں