اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتا ہوں، ہماری پارٹی کو اٹھنے نہیں دیا جا رہا، عمران خان

30 Jan, 2024 | 02:51 AM

ارشاد قریشی: بانی پی ٹی آئی نے  اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئےکہا کہ ہم چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات ہوں، ہم تو بات کرنے کو تیار ہیں. ریڈ لائن صرف عوام کا حق ہے.ہماری پارٹی کو اٹھنے نہیں دیا جارہا، سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے ۔
عمران خان نے الزام لگایا کہ سائفر کیس میںغیر ملکی سفارتکار کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، اسد مجید اور سہیل محمود اہم گواہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کوئی نہیں روک سکتا، ہمارا نشان بدلا ہے ایمان نہیں بدلا۔پاکستان میں الیکشن کو ڈس کریڈٹ کر دیا گیا ہے۔نواز شریف ویگو ڈالا وزیراعظم بننے جا رہے ہیں۔ ہمارے اوپر ریڈ لائن ڈال دی ہے۔ نواز شریف کو اسٹیبلشمنٹ نے بلایا اور ان کی بائیو میٹرک ائیر پورٹ پر ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ مجھے بندھے ہوئے ہاتھوں سے جلسہ کرنے دیں ملکی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا۔ الیکشن سے پہلے پریڈ گراونڈ میں جلسہ کرنے دیں ان کو سمجھ آ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان میں معیشت ڈوب جائے گی۔ کل جو ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اس کی ذمہ داری چیف جسٹس پر عائد ہوتی ہے۔سپریم کورٹ کا سپریم ٹیسٹ ہے، فنڈامینٹل رائٹس کا تحفظ سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔امیدواروں کو پولیس نے اٹھا لیا اور سپریم کورٹ کہتی ہے کہ ثبوت دیں۔آئین کے آرٹیکل 15، 16 اور 17 کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ویگو ڈالا بھی نہیں جتوا سکتا، ویگو ڈالے کا انتظار کیا جارہا ہے۔اتنا کچھ ہونے کے باوجود ہمارے کارکن نکلے ہیں۔اس پر مبارکباد دیتا ہوں۔

مزیدخبریں