ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  کچھ لوگ اپنے اقتدار کے لئے ہماری جماعت کو کسی سیاسی لیڈر کے قدموں میں ڈالنا چاہتے تھے، چوہدری سالک حسین

Salak Hussain, Muslim League Q, PMLN, Parvaiz Ilahi, Monis Ilahi,, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ قاف کے رہنما چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ ہمارے کچھ لوگ اس جماعت کو کسی سیاسی لیڈر کے قدموں میں پھینکا چاہتے تھے۔ ہم نے ان کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ہماری وہی مسلم لیگ ہے جو قائد اعظم والی مسلم لیگ تھی۔

گجرات مین اپنی انتخابی مہم کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے کبھی منافقت والی سیاست نہیں کی۔ چوہدری شجاعت کو صدرات سے ہٹانے کی کوششوں کی جاتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا تھا اپنے خاندان کے کسی کیخلاف مدمقابل الیکشن لڑوں۔پرویز الہٰی اور مونس الہیٰ کو پتہ تھا قیامت تک گجرات میں ان کے مدمقابل نہیں ہوگا۔ان کو خطرہ ہے یہ چوہدری شجاعت کے بیٹے ہیں یہ لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیں گے۔ ہمارا کوئی جائیداد کا کوئی مسئلہ نہیں، یہ عزت اور وقار کا معاملہ ہے۔

سالک حسین نے کہا کہ جیسےمچھلی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی، ویسے یہ لوگ اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے۔  ووٹوں کیلئے چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الہیٰ نے ایک جماعت کا سہارا لیا۔وہ ایسی جماعت چاہتے ہیں جہاں وہ سو قتل بھی کرلیں تو انکو معافی ہو۔ ہماری الیکشن کمپین پر لوگوں کو فون کر کے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ دوسری طرف چوہدری پرویز الٰہی مدمقابل ہیں وہ  میرے والد کی طرح ہیں۔ میرے مدمقابل امیدوار پرویز الہٰی مجھے گالیاں بھی دیں کوئی مسئلہ نہیں۔باہر بیٹھا شخص چوہدری پرویز الٰہی کی سیاست چلا رہا ہے۔ والدین کو اس عمر میں ذلیل نہیں کرنا چاہیے وہ خود پاکستان آئے۔

 ظہور الہی نےہمیشہ ظالمانہ نظام کیخلاف آواز بلند کی۔گجرات میں گزشتہ کئی سالوں میں قبضہ مافیا،ٹھیکوں میں کرپشن ہوتی رہی۔دن بدن ہمارے خاندان کی بدنامی ہورہی ہے،