ایک اور امیدوار پر امن کے دشمنوں کی فائرنگ، سکیورٹی گارڈ زخمی

30 Jan, 2024 | 01:34 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: خیبر پختونخوا میں ایک اور امیدوار امن اور انتخابی عمل کےمخالفوں کی فائرنگ کی زد میں آ گیا۔

 خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار اورنگزیب خان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔  فائرنگ سے اورنگزیب خان کاسکیورٹی گارڈ  زخمی  ہو گیا جبکہ اورنگزیب خان محفوظ رہے۔

اچانک فائرنگ کی زد میں آنے کے بعد اورنگ زیب خٓن نے جوابی فائرنگ کی۔ دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا۔ 

شانگلہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزیدخبریں