مچھ پر تین مربوط حملے بی ایل اے کے اچھو گروپ نے کئے

30 Jan, 2024 | 01:21 AM

سٹی42: مچھ میں تین مربوط حملے بلوچستان میں فساد پھیلانے کی بزدلانہ کوششوں میں ملوث بی ایل اے کے اسلم اچھو گروپ نے کی۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی رک کے ان کوششوں کو نہ صرف بری طرح ناکامی سے دوچار کیا بلکہ بھاگتے ہوئے دشمنوں کا تعاقب بھی شروع کر دیا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ صبح سورج طلوع ہو گا تو مچھ پر حملہ کرنے کی جسارت کرنے والے دہشتگرد اسے نہیں دیکھ پائیں گے۔ 

کوئٹہ میں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے تصدیق کی ہے کہ مچھ میں سیکورٹی فورسز نے اسلم اچھو گروپ سے وابستہ دہشت گردوں  کےتین مربوط حملوں کو بری طرح ناکام بنا دیا ۔ ان حملوں میں کسی بھی تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔

جان اچکزئی نے کوئٹہ میں صحافیوں کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کا  کوئی معمولی نقصان بھی نہیں ہوا۔ فورسز کی دلیرانہ جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہو چکے ہیں۔سیکورٹی فورسز اس وقت دہشتگردوں کے تعاقب میں ہیں۔ مچھ کی طرف آنے والے  تمام دہشتگردوں کو تلاش کر کے طلوع فجر سے پہلے  انہیں ختم کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں