ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مچھ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، سکیورٹی فورسز نے بھاگتے دشمنوں کا تعاقب شروع کر دیا

Machh counter attack, Baloch Liberation Army, BLA Terrorists, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مچھ بلوچستان میں بی ایل اے  کے دہشت گردوں کے رات کی تاریکی میں  فائر ریڈ کی کوشش کو سیکورٹی فورسز نے پسپا کر دیا.

سیکورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی  اطلاعات مل گئی تھی جسکے بعد سیکورٹی فورسز  کے جوان دہشت گردوں کے  مقابلہ کے لئے تیار بیٹھے تھے۔

دہشت گرد سیکورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب  کے نتیجے میں بوکھلا کر  پسپا ہو گئے۔ اس وقت مچھ میں سیکورٹی فورسز  بھاگتے دہشت گردوں  کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر چکی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ پھر   بھارت اور بی ایل اے کے اشتراک سے سوشل میڈیا پر  جھوٹے   اور من گھڑت پروپیگنڈا کو بھی بدترین شکست ہوئی۔

دو زخمیوں کی ہسپتال منتقلی

مچھ میں مچھ میں حملہ کے دوران مچھ شہر کے ساتھ کوئٹہ کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی،  ڈاکٹرزوں اور پیرامیڈیکس کو ہنگامی ڈیوٹی کے لئے طلب کر لیا گیا تھا تاہم مچھ میں مسلح افواج کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجہ میں دہشتگردوں کے عزائم خاک میں مل گئے اور انہیں فورسز یا شہریوں کو کوئی نقصان پہنچانے مین کامیابی نہین ہو سکی۔ شہر پر پندرہ راکٹ اندھا دھند فائر کئے گئے تھے۔ کوئٹہ سے ہمارے نمائندہ عیسیٰ ترین کی اطلاع کے مطابق دو زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

مچھ جیل مکمل محفوظ ہے

مچھ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سلیم ترین نے بتایا ہے کہ جیل مکمل محفوظ ہے۔ جیل کے اطراف میں فورسز مکمل الرٹ ہیں۔  مچ جیل کی عمارت ، قیدی اور عملہ محفوظ ہے۔ مچھ پر راکٹوں کے حملہ کے دوران سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ مچھ جیل راکٹوں کے حملہ کی زد میں آئی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل سلیم ترین کا کہنا ہے کہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی فورسز کے جوان چوکس ہیں۔