پاکستان کے دورے پر آئےصدر محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات واپس روانہ ہو گئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اماراتی صدر بہاولپور میں شدید بارش اور موسم کی صورتحال کے باعث اسلام آباد نہیں آسکے,اماراتی صدر صبح ساڑھے 7 بجے سے ٹیک آف کے منتظر تھے,سکیورٹی نے موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں پرواز کی اجازت نہیں دی,موسم کی خرابی کی وجہ سے اڑان کی اجازت نہیں دی گئی,رحیم یار خان سے اسلام آباد کی جانب بہاولپور کے اوپر موسم انتہائی خراب تھا, اماراتی صدر خراب موسم کے باعث وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات نہ کر سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔