ویب ڈیسک : کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 7 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 6 روپے مہنگا ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 3 پیسے بڑھا ہے۔انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 269 روپے 63 پیسے ہے۔انٹربینک میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایک ڈالر کا بھاؤ 262 روپے 60 پیسے تھا۔
واضح رہے کہ تین دن میں ڈالر 38 روپے 74 روپے مہنگا ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کا بھاؤ 6 روپے بڑھا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 275 روپے ہے۔