مہنگا پیٹرول،ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ

30 Jan, 2023 | 06:47 PM

ویب ڈیسک :پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ،پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس نہ لینے پر ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 

  گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل طارق  کا کہنا تھا کہ دو روز کے بعد ملک گیر ہڑتال کی تاریخ کا اعلان کرینگے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گاڑیاں ویسے رک گئی ہیں،اگر قیمتیں واپس نہ ہوئیں تو گاڑیاں بینکس پمپس مالکان پکڑ لیں گے۔

  نبیل طارق کا مزید کہنا تھا کہ اتنی مہنگائی کے دور میں کارروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں، اگر گاڑیاں بینکس اور پمپس مالکان نے پکڑنی ہیں تو اس سے پہلے ہم کھڑی کر دینگے۔ دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کر دیا گیا، جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بجائے 35 روپے اضافہ کردیا گیا، عالمی منڈی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کی گئیں۔

  یاد رہے گزشتہ روز وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 35 ،35 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔

مزیدخبریں