پشاور دھماکے میں شہید ہونیولے تمام افراد کے نام سامنے آگئے

30 Jan, 2023 | 07:11 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: پشاور مسجد دھماکے میں شہید ہونیوالوں کے نام سامنے آگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد59 ہو گئی ، دھماکے زخمیوں کی تعداد157 کے قریب ہے جن میں 15 کی حالت تشویشناک ہے،پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے نام سامنے آگئے ،شہدامیں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونےو الوں میں امام مسجد صاحبزادہ نورالامین ،انسپکٹر دوران شاہ خان، زوہیب نواز ولد نواز سکنہ( لوئر دیر)، مقصود احمد ولد دین محمد،مسماۃ رشیدہ بی بی زوجہ پشاوری لال،رفیق ولد عبدالحمید سکنہ( لکی مروت)، کانسٹیبل نسیم شاہ، لیاقت ولد احمد نواز سکنہ (چارسدہ)، ڈرائیور امجد ولد ماصل خان، شہریار، لیاقت ولد احمد سکنہ( لکی مروت)، محمد علی ولد شربت علی سکنہ (میاں گجر )، امام صاحب زادہ نورالامین، ظاہر شاہ، تلاوت شاہ، وسیم شاہ ولد معین شاہ، گل شرف ولد عبد الودود، حیات اللہ خٹک، زبیر ولد نور محمد،عبدالحمید ولد فقیر محمد ،عثمان، خالد خان سکنہ (چارسدہ)، رفیق خان ولد عبد الرحمن، انسپکٹر عرفان خان، شہاب اللہ ایف سی ولد  امان اللہ سکنہ (چارسدہ)،عبدالودود ولد غلام نبی، احمد خان ایف سی ولد ماصل خان، لیاقت اللہ شاہ ولد احمد شاہ سکنہ (لکی مروت)، عاطف مجیب، رضوان اللہ ولد محمد اللہ سکنہ (چارسدہ)، حضرت عمر ولد حکاب گل سکنہ (گل مکہ)۔

واضح رہے کہ شہدا میں سے کچھ کے جسم بلکل جل چکے ہیں جس کے باعث ان کے نام اور پتہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکے، اس حوالے سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں