(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی گئی۔
شہری کی درخواست پر پولیس نے شیخ رشید کو آج تھانے میں طلب کرلیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ شیخ رشید نے اپنے انٹرویو میں آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرانے کی سازش کا الزام لگایا۔
شہری راجہ عنایت کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ شیخ رشید نے ایک سازش کے تحت آصف علی زرداری پر الزام لگایا ہے، سابق صدر اور ان کے خاندان کو مستقل خطرے میں ڈال دیا ہے، الزام کے ذریعے سازش کرنے پر شیخ رشید سمیت دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔