فواد چودھری کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

30 Jan, 2023 | 04:22 PM

ویب ڈیسک :اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

 اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجا نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پراسیکیوشن نے کوئی عملاً استدعا نہیں کی، جوڈیشل ریمانڈ بھی ریمانڈ ہی کہلایا جاتا ہے۔

 دوران سماعت فاضل جج نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ آج تو آپ کے منہ پر کپڑا نہیں ڈالا گیا نا؟ جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ جی آج میرے چہرے پر کپڑا نہیں ڈالا گیا، 6 دنوں میں ڈھائی گھنٹے سے زیادہ نہیں سو سکا، مجھے سردی میں گاڑی کے پیچھے ڈالے پر بٹھایا گیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

مزیدخبریں