گوشت اور انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ،نیا ریٹ جانیے

30 Jan, 2023 | 01:19 PM

Abdullah Nadeem

حسن علی : شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ، مرغی کا گوشت مزید 3  روپے جبکہ زندہ مرغی 2 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔

 شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مرغی کا گوشت 3  روپے اضافے کے بعد 501 روپے فی کلو ہوگیا۔ جبکہ زندہ مرغی 2 روپے اضافے کے بعد 334 روپے فی کلو ہوگئی۔

 شہر میں فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے فارمی انڈوں کی قیمت  295 روپے فی درجن ہوگئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ عام آدمی مہنگائی کے اس دور میں کم از کم مرغی کا گوشت تو کھا سکے۔


 
 
 

مزیدخبریں