برطانوی وزیراعظم نے اپنی ہی کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین کو برطرف کردیا

30 Jan, 2023 | 11:22 AM

برطانوی وزیراعظم نے اپنی ہی کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین کو برطرف کردیا
برطانوی وزیراعظم نے اپنی ہی کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین کو برطرف کردیا

ویب ڈیسک: برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی ہی کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین کو برطرف کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ٹیکس فراڈ میں ملوث پائے جانے پر کنزرویٹیو پارٹی کے چیئرمین ندیم زہاوی کو عہدے سے برطرف کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ندیم زہاوی کو ان کے ٹیکس کے معاملے میں ایک آزادانہ تحقیقات میں سامنے آنے والی سنگین خلاف ورزی پر برطرف کیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے اس سلسلے میں ندیم زہاوی کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ ایک آزادانہ تحقیقات کے نتائج ہمارے سامنے رکھے گئے جس میں یہ بات واضح ہے کہ ٹیکس معاملات میں منسٹیریل کوڈ کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں، میں آپ کو یہ اطلاع دیتا ہوں کہ آپ حکومت کی طرف سے پارٹی پوزیشن سے برطرف ہیں۔

کنزرویٹیو پارٹی کے ٹیکس معاملے کی تحقیقات کرنے والے ایڈوائزرکا کہنا ہےکہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ندیم زہاوی چیزوں کو غلط انداز میں پیش کرتے رہے۔

مزیدخبریں