ویب ڈیسک : موٹروے ایم 2 پر کلر کہار کے قریب مسافر بس کے حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 پر کلر کہار کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی۔
ترجمان کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے، تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔