’’میگھن مارکل اور امریکا نے شہزادہ ہیری کو تبدیل کردیا‘‘

30 Jan, 2023 | 08:06 AM

ویب ڈیسک:پریمیئر لیگ کے سابق مینیجر ہیری ریڈنیپ نے کہا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ولیم کے درمیان مسائل کو میگھن مارکل نے مزید بھڑکا دیا تھا۔

انہوں نے اعتراف کیا شاہی خاندان کے دو شہزادوں کی آپسی تکرار دیکھ کر وہ بہت مایوس ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم سے کچھ ملاقاتیں کی تھی اور ان کے درمیان جو کچھ چل رہا تھا اس سے انہیں بہت دکھ پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں چاہتا تھا کہ دونوں کو بٹھا کر معاملات سلجھا دوں، مگر  شہزادے ولیم نے کیا غلط کیا تھا؟ وہ تو بس وہی کر رہے تھے جو انہیں کرنا  تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ہیری سے ہمیشہ محبت رہی ہے لیکن جو کچھ ہو رہا ہے  وہ مجھے سخت ناپسند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور میگھن نے شہزادے ہیری کو تبدیل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہری نے اپنی سوانح حیات میں اپنے بڑے بھائی شہزادہ ولیم اور اپنے والد سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں