ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمبولینس کی بریکیں فیل ہونے سے خوفناک حادثہ

ambulance breaks fail
کیپشن: Ambulance Accident
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) تیز رفتاری سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بڑھتے ہوئے ہولناک حادثات سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان تیز رفتار قاتلوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ والٹن روڈ پر ایمبولینس کی بریکیں فیل ہوگئی، ڈرائیور نے ایمبولینس موٹرسائیکل سوار شہری پر چڑھا دی۔

ایس پی ٹریفک آصف صدیق کا کہنا ہے ایمبولینس موٹرسائیکل سوار کو گھسٹتے ہوئے دکان میں گھس گئی۔ 35 سالہ زخمی شہری کی شناخت وقاص ولد طارق عمر کے نام سے ہوئی ہے، زخمی شہری کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔

ایس پی ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ میں جاں بحق شہری کی بیٹی اور بیوی بھی معمولی زخمی ہوئیں جبکہ ایمبولینس ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔