ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈائریکٹر آر ڈی اے جمشید آفتاب نیب کے ریڈار پر

NAB Lahore start investigation
کیپشن: NAB Lahore
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: قومی احتساب بیورو نے ڈائریکٹر آر ڈی اے جمشید آفتاب سمیت فیملی کے 13 افراد کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا، کمشنر لاہور سے جمشید آفتاب سمیت فیملی کے 13 افراد کی جائیدادوں اور اثاثہ جات کی تفصیلات کے لئے مراسلہ ارسال کردیا۔

نیب کی جانب سے کمشنر لاہور کو ارسال کردہ مراسلے میں جمشید آفتاب کے اہل خانہ اور عزیزواقارب کے نام پر لاہور ڈویژن میں جائیداد اور پراپرٹیز کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ جمشید آفتاب کے والد آفتاب احمد، اہلیہ سعدیہ چودھری، بیٹوں حمزہ جمشید، احمد جمشید کی جائیدادوں اور اثاثہ جات سے متعلق تفصیلات طلب کی گئیں۔

جمشید آفتاب کی بیٹیوں عائشہ جمشید، فاطمہ جمشید اور بینا خالد کی جائیدادوں اور اثاثہ جات کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔ محمد یحیٰی چودھری، میمونہ یحیٰی چودھری، محمد فیصل چودھری، محمد ناصر چودھری اور رابعہ چودھری کی ملکیتی جائیدادوں اور پراپرٹیز کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں۔