(عابد چوہدری)سٹی ٹریفک پولیس کا جعلی، فینسی، بغیر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کےخلاف کریک ڈاؤن جاری،پانچ روز میں دس ہزار سے زائد چالان کر دیے۔
سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز کا غیر نمونہ، فینسی، بغیر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی وہیکلز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،05 روز میں غیر نمونہ 10 ہزار 676 گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔
سی ٹی او منتظر مہدی کے مطابق اپلائیڈ فار 01 ہزار 919 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے اور ای چالان سے بچنے کےلئے نمبر واضح نہ لگانے پر 313 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔سی ٹی او کا کہنا ہے کہ جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس کےخلاف مقدمات درج کروائے جارہے ہیں اور04 سو زائد نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو وارننگ اور آگاہی نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔