ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2017 کے بعد سب سے طاقتور میزائل کا تجربہ

Powerful Missile Experiment by North Korea
کیپشن: Powerful Missile Experiment
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شمالی کوریا نے 2017 کے بعد سب سے طاقتور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کورین اور جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل کو شمالی کوریا کےمشرقی ساحل سےفائر کیا گیا۔

پروجیکٹائل نے 2000 کلومیٹر کی بلندی پر 30 منٹ تک پرواز کی اور کم و بیش 800 کلومیٹر دور بحیرہ جاپان میں جا گرا۔ کمیونسٹ ریاست کی جانب سے رواں مہینے کا یہ ساتواں میزائل ٹیسٹ ہے۔ امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے میزائل تجربے کی شدید مذمت کی ہے۔

جنوبی کوریا میں نیشنل سیکورٹی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شمالی کوریا کے جارحانہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ امریکا نے شمالی کوریا کو اشتعال انگیزی سےباز رہنے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔