فاران یامین: تھانہ شاہدرہ کے اہلکاروں کیخلاف اینٹی کرپشن کی کارروائی، رشوت وصول کرتے ہوئے سب انسپکٹر طارق اور کانسٹیبل ارشد کو گرفتار کر لیا۔ ہتھکڑیاں لگاکر حوالات میں بند کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹلہ پیرعبدالرحمان لاہور کینٹ کے رہائشی درخواست گزار ساجد ذاکر کی جانب سے اینٹی کرپشن میں دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کا بھائی آصف تھانہ شاہدرہ کی جانب سے قتل کے جرم میں نامزد کیا گیا، جس کی تفتیش سب انسپکٹر طارق کر رہا ہے، سب انسپکٹر طارق نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے 2 لاکھ پچاس ہزار روپے، کانسٹیبل ارشد نے 30 ہزار اور راشد کانسٹیبل دس ہزار کوٹ عبدالمالک میں مختلف اوقات میں وصول کئے ہیں۔اب مزید رشوت 60 ہزار طلب کر رہے ہیں۔
اس لئے ٹریپ ریڈ کروانا چاہتا ہوں، سی او اینٹی کرپشن شیخوپورہ عبداللہ پاشا نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔