سٹی 42:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) اسد عمر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوا ہے۔
این سی او سی کی کورونا ویکسین حکمت عملی کا سرپرائز آ گیا، این سی او سی کی پیشگی تیاری اور بروقت اقدامات کا نتیجہ سامنے آ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے قوم کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہونگی، 60 لاکھ ویکسین مارچ تک مل جائے گی۔ تمام 17 ملین ڈوزز 2021 کی پہلی ششماہی میں موصول ہو جائیں گی۔ کوویکس سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ آٹھ ماہ پہلے کیا۔