وزیرتعلیم شفقت محمود نے دوٹوک اعلان کردیا

30 Jan, 2021 | 11:59 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے پرائمری ، مڈل اور یونیورسٹی لیول تک تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہورہا ہے،اب تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے،ہم صورتحال کا جائزہ بھی لیتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا یکم فروری سے پرائمری اور میڈل اور یونیورسٹیز کا آغازہورہا ہے اور اس کےساتھ ساتھ ہم صورتحال کا جائزہ بھی لیتے رہیں گے،لیکن اب تعلیمی ادارے کھولنے کا وقت آگیا ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ ہمارا اپنا صوبہ ہے،وزیر اعظم کا کہنے کا مقصد تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں ،سندھ پاکستان کا حصہ ہے،ہم سندھ سے محبت اور پیار کرتے ہیں،میں خود تین روز سے سندھ کے دورے پر ہوں اب ملک میں ایسا وزیر اعظم ہے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

وفاقی وزیرتعلیم کا کہناتھا کہ سندھ کی تاریخ اور ورثہ قابل دید ہے،پاکستان میں کرپشن ہمیشہ عروج پر رہی ہے،وجہ لیڈران کا ذاتی مفادات اور لوٹ مار ہے،اب لوٹ مار کا دور ختم ہوچکا لیکن ابھی احتساب ہونا باقی ہے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود میر معصوم شاہ مینار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

ذرائع ابلاغ کا کہناتھا پروٹوکول کے خلاف آواز بلند کرنے والے پی ٹی آئی کے وزراء خود ہی پروٹوکول کے شوقین نکلے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود جیسے ہیں مینار روڈ سکھر پہنچے تو اطراف کی دوکانیں بند کرا دی گئی،دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ نو بجے دوکان کھولتے ہیں آج کہا گیا کہ وزیر آرہے ہیں ان کے جانے تک دکانیں نہ کھولیں۔پہلے ہی بے روز گاری ہے،اور وزرا کی پروٹوکول نے پریشان کررکھا ہے، وزیر تعلیم شفقت محمود کی آمد سے قبل دکانیں بند کرائی گئیں۔

ٹوئنٹی 24 کے رپورٹر نے سوال کیا کہ جب گورنر ہاؤس کی گاڑی میں کتا پروٹوکول کے ساتھ گھوم رہا تھا اور آپ کی آمد پر دکانیں بند کرائی گئی اس پر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نہیں نہیں ایسی کوئی بات نہیں، میں نے کسی کو نہیں کہا،میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زبان پھسل گئی میرے پاس وزارت داخلہ ہے سوری تعلیم اور قومی ورثہ کی وزارت ہے۔



مزیدخبریں