لڑکیوں کے ساتھ ناجائز تعلقات،خاوند کا اہلیہ پر بدترین تشدد

30 Jan, 2021 | 09:44 AM

M .SAJID .KHAN

(فہد بھٹی)لاہورمیں خواتین پر تشدد کے واقعات نہ رک سکے ۔حوا کی بیٹی خاوند کے تشدد کا نشانہ بن گئی۔محلہ داروں نے ریسکیو کو اطلاع اور مجھے ہسپتال منتقل کیا۔

تفصیلات کے مطابق گوالامنڈی کی رہائشی 32 سالہ شازیہ نامی خاتون پر خاوند کا تشدد کیا ۔ متاثرہ خاتون کا کہناتھا کہ خاوند وقاص کے لڑکیوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔وقاص منشیات فروش ہے، مقدمہ بھی درج ہے۔ وقاص نے تشدد کیا اور گھر میں بند کر دیا۔محلہ داروں نے ریسکیو کو اطلاع اور مجھے ہسپتال منتقل کیا۔

متاثرہ خاتون شازیہ کا کہناتھا کہ تشدد کے باعث کمر کی ہڈی متاثر اور جبڑا متاثرہ ہوا ۔ تشدد کا شکار شازیہ بی بی نے مطالبہ کیا کہ ملزم خاوند کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

واضح رہے کہ خواتین پر ظلم و تشدد معاشرتی برائی اور قانوناً جرم ہے، ہوس، زیادتی کا شکار مظلوم خواتین معاشرے میں ذلت وخواری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، گھریلو مسائل کا بھی اس معاملہ میں بڑا عمل دخل ہے، آئے روز حوا کی بیٹیوں پر ظلم  وزیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے کے افسوسناک واقعہ رونماں ہورہے ہیں۔

صنف نازک پر گھریلو تشدد اور ظلم و ستم ہمارے معاشرے کا انتہائی دردناک المیہ ہے۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات روز بہ روز بڑھ رہے ہیں۔عورت جو ماں ہے، بہن ہے، بیوی ہے اور بیٹی ہے، اس کے باوجود عورت کو پرانے اور بے بنیاد نظریات کی بناہ پر ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آئے روز حوا کی بیٹی کہیں درندوں کے ہاتھوں تشدد، کہیں ظلم و ستم کا شکار، تو کہیں اس پر ناجائز تعلقات کے الزام عائد کرکے ایسے قتل کردیا جاتا ہے جس سے روح تک کانپ اٹھتی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے گھناؤنے واقعات کی روک تھام کے لئے مجرموں کو سرعام عبرتناک سزائیں دی جائیں۔

مزیدخبریں