(زین مدنی ) ڈرامہ میرے پاس تم ہو میں دانش کا کردار نبھانے والے ہمایوں سعید کو خواتین کی تضحیک کرنے والا ڈائیلاگ بولنے پر عدالت طلب کرلیا گیا۔
گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے خاتون ثنا سلیم کی درخواست پر نہ صرف ہمایوں سعید بلکہ ڈرامے کے لکھاری خلیل الرحمن قمر کو بھی طلب کرلیا اور ساتھ ہی عدالت نے پیمرا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو آئندہ ماہ 13 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں ثنا سلیم نامی خاتون کی جانب سے وکلا نے درخواست دائر کی تھی کہ میرے پاس تم ہو میں خواتین کو منفی انداز میں دکھایا گیا اور ڈرامے میں خواتین کے حوالے سے غلط ڈائیلاگ بولے گئے۔
خاتون کی درخواست پر گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی تھی جس میں خاتون کے وکلا سمیت پیمرا اور نجی ٹی وی چینل کے وکلا بھی پیش ہوئے۔