(علی عباس) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے ٹڈی دل کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔وزیر زراعت پنجاب نے ٹڈی دل کے حوالے سے کہا کہ ٹڈی دل ایک قدرتی آفت ہے جس سے بچاؤ کیلئے محکمہ زراعت پنجاب مکمل اقدامات کررہا ہے ۔
پنجاب میں ٹڈی دل کے حملے پر صوبائی وزیر زراعت کہتے ہیں کہ پنجاب اور وفاقی ادارہ پلانٹ پروٹیکشن کے تعاون سے اس کے کنٹرول کے حوالے سے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ یہ آفت جلد سے جلد ختم ہو۔ انھوں نے کسانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ خود بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ اس آفت سے جلد نجات ملے۔
وزیر زراعت نے بتایا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے محکمہ زراعت کی ٹیمیں 24/7 الرٹ ہیں اور جہاں بھی رپورٹ مل رہی ہے اس کے خاتمے کیلئے سپرے کئے جا رہے ہیں۔