اقلیتوں کے گھروں پہ پولیس کے حملے، پنجاب حکومت نے انکوائری بٹھا دی

30 Jan, 2020 | 07:52 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: صوبائی وزیر وزیرقانون محمد بشارت راجہ نے اقلیت سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ پولیس نامناسب رویے پر ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر کو انکوائری آفیسر نامزد کر دیا۔

مسلم لیگ، ن کے رکن اسمبلی خلیل طاہر سندھو کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران نشاند ہی کی گئی تھی کہ فیصل اباد میں مقامی پولیس کی جانب سے اقلیتوں کے گھروں پر چھاپے کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا۔

 جس پر سپیکر کی ہدایت پر وزیر قانون نے خلیل طاہر سندھو سے ملاقات کرتے ہوئے واقعے کی شوائد حاصل کیے اور ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر کو واقعے کا انکوائری آفیسر نامزد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ واقعے کی غیر جانب دار انکوائری کرتے ہوئے قصور واروں کے نام مرتب کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس موقع پر ایڈشنل سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر آفسران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں